عمران خان کے کریڈٹ پر بی آر ٹی کے 150ارب کے کھڈے ہیں، عظمیٰ بخاری

October 28, 2020

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے کریڈٹ پر بی آر ٹی کے 150ارب کے کھڈے ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے 100 ارب میں 3 میٹرو بنائیں تینوں کامیابی سے چل رہی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پشاور بی آر ٹی کک بیکس کی وجہ سے ہر دوسرے روز بند رہتی ہے، مالم جبہ،چینی چوری،گندم اسکینڈل، ادویات اور پیٹرول اسکینڈل مشہور ڈاکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے بلاتفریق پورے پنجاب میں ترقیاتی کام کرائے اور انہوں نے پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب بجٹ کا 35 فیصد حصہ مختص کیا۔