کراچی میں گھر سے خاتون اور مرد کی لاشیں بر آمد

October 28, 2020


کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7D میں گھر سے خاتون اور مرد کی لاشیں ملیں ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کو چھریوں کے پے در پے وار کرکے قتل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق شوہر نے بیوی اور اس کے آشنا کو قتل کیا۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ قتل کے بعد مقتول خاتون کا شوہر فرار ہوگیا ہے، جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔