جامعہ بلوچستان کرپشن اورسفار ش پرچل رہی ہے‘بی ایس او

October 29, 2020

کوئٹہ(پ ر)بی ایس اوکے مرکزی ترجمان نے کہا ہےکہ جامعہ بلوچستان انتظامیہ طلباء وطالبات کے لئے آنے والی احساس اسکالرشپ من پسندافراد کو غیر قانونی طریقے سے نواز رہی ہےجبکہ طلباء وطالبات کو کلاسز کی بجائے ایڈمن کے چکر کاٹنے اور احتجاج پر مجبورکیاجارہاہے متعلقہ آفس معلومات فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکا ہے طلباء و طالبات کے تعلیمی وقت کو ضائع کرکے اسکالرشپ پروگرام کو بدعنوانی کی نذر کردیاگیا ہے اسی طرح ادارے میں شعبہ امتحانات و دیگر امور کو بھی سابقہ طرز پر چلایا جارہا ہے یونیورسٹی کا نظام مکمل طور پر نااہلی ا ور سفارش کلچر پرچل رہاہے طلباء وطالبات کو معمولی نوعیت کے کام کیلئے بھی دفاتر کے چکر لگانےپڑرہے ہیں ترجمان نے کہاکہ یونیورسٹی کے طلباء دشمن ہتھکنڈوں کا مقصد ایک دفعہ پھر بلیک میلنگ شروع کرنا ہے اسی وجہ سے ادارے میں طلباء سیاست کے خلاف نوٹیفکیشن کا اجراء کیاگیا تاکہ طلباء وطالبات کی آواز کو دبایا جاسکے لیکن ان منفی حربوں کے ذریعے طلباء وطالبات کی آوازکو دبایا نہیں جاسکتا۔