کمرشل پلاٹ کی غیرقانونی نیلامی ،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کا انکوائری کا حکم

October 29, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر)ماڈل ٹاؤن ملتان میں کمرشل پلاٹ کی کم قیمت پر غیر قانونی نیلامی کا معاملہ،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان حیدر عباس نے شہری شبیر انجم کی درخواست پر انکوائری کا حکم دے دیا۔پلاٹ کی غیرقانونی نیلامی میں ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران شامل ہیں، کمرشل پلاٹ کو غیر شفاف انداز میں نیلام کر کے خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا، پلاٹ کی قیمت کا تخمینہ ڈسٹرکٹ پرائس اسیسمنٹ کمیٹی کے بجائے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے لگوایا گیا، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے مطابق قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔