کورونا وائرس SOPs کی خلاف ورزی پر جرمانے ہوں گے، نوشین حامد

October 29, 2020

پارلیمانی سیکریٹری صحت نوشین حامد کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا، جرمانے ہوں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکریٹری صحت نوشین حامد نے کہا کہ کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل نہیں کیا گیا تو کیسز بڑھیں گے۔


نوشین حامد کا کہنا تھا کہ ماسک کے بغیر کوئی گھر سے باہر نہیں نکل سکے گا، عوام کو اپنی ذمہ داری سمجھنا ہوگی، لوگوں کے تعاون کے بغیر اس وباء سے نمٹنا مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے ایس او پیز پر عمل نہیں کیا تو اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جانا ہوگا، وباء پر قابو پانے کے حوالے سے قانون سازی جاری ہے۔