ام رباب کیس: لواحقین سے آئی جی سندھ کی ملاقات

October 29, 2020


ام رباب چانڈیو کے والد، چچا اور دادا کے قتل کے معاملے میں پیش رفت آئی ہے، تہرے قتل کیس کے لواحقین سے آئی جی سندھ مشتاق مہر نے ملاقات کی ہے۔

پولیس اعلامیے کے مطابق آئی جی سندھ کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے دادو اور قمبر شہداد کوٹ پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا۔

آئی جی سندھ نے جرائم میں ملوث افراد سے کوئی رعایت نہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ نے سیاسی رہنماؤں کی سفارش پر ایس ایچ اوز کی تعیناتی کا سخت نوٹس لیا ہے ۔