پانچواں قومی ٹرے ہاکی چیمپئن شپ، پنجاب اور ایم پی سی ایل کے مابین فائنل کل کھیلا جائیگا

October 30, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پانچویں قومی ٹرے ہاکی چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پنجاب نے پاک فضائیہ کو ایم پی سی ایل نے ایچ ای سی کو شکست دے کر ٹرافی کے حصول کے لئے رسائی حاصل کر لی جس کے لئے ہفتے کو مقابلہ ہوگا۔ تیسری پوزیشن کے لئے ، میچ پی اے ایف اور ایچ ای سی کے مابین میچ اسی روز کھیلا جائے گا۔