بغیر لائسنس الزام پر دو میڈیکل سٹور سربمہر

October 30, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت ملتان کے ڈرگ افسر کا چھاپہ، غیر قانونی طور پر چلنے والے دو میڈیکل سٹوروں کو سربمہر کردیا ۔جبکہ دیگر میڈیکل سٹوروں سے ادویات کے نمونے حاصل کرکے برائے تجزیہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھیجوا دیئے گئے ہیں۔بوسن ٹاؤن کے ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر ڈاکٹر مسعود نے گزشتہ روز نشتر روڈ پر واقع علی میڈیکل سٹور کو نشہ اوور ادویات اور بغیر لائسنس چلانے پر سربمہر کردیا ہے۔جبکہ علی گوہر اینڈ کمپنی کا ادویات سٹوریج کرنے کا مناسب بندوبست نہ کرنے پر چالان کر دیا۔