جاپان، ہندوستان کے یوم سیاہ کے موقع پر جلسہ عام کا انعقاد

October 30, 2020

چڑھتے سورج کی سر زمین جاپان میں کشمیر یکجہتی فورم جاپان کے آرگنائزر شاہد مجید کی جانب سے ہندوستان کے یوم سیاہ کے موقع پر جلسہ عام منعقد کیا گیا۔

جلسے میں مہمان خصوصی سفیر پاکستان جناب امتیاز احمد اور کمیونٹی امور کے کونسلر جناب سمیر بیگ، پی ای اے جاپان کے کنٹری مینجر ابوبکر، نیشنل بینک آف جاپان کے جنرل مینجر ظہیر الدین اور جاپان بھر کی نمایاں ترین سیاسی، سماجی، دینی شخصیات اور کاروباری برادری نے بھرپور شرکت اور کشمیر کے عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔

اس دوران شرکا کی جانب سے کشمیر پر بھارتی قبضہ کو مسترد کرتے ہوئے بھارتی اقدامات کی پرُ زور مذمت بھی کی گئی۔

یوم سیاہ میں ن لیگ جاپان کے صدر نور اعوان، سنئیر نائب ن لیگ جاپان ملک یونس، تحریک انصاف جاپان کے صدر احمد سعید بھٹی، سنئیر نائب صدر تحریک انصاف جاپان راجہ گوہر اختر، پیپلز پارٹی جاپان کے سیکریٹری نشرواشاعت یوسف علی، سابق صدر نعیم آرائیں، سنئیر رہنما یاسر گیلانی، ملک وسیم، محمد انیس، عمیرجٹ، انٹرنیشنل مسلم، سنٹر جاپان چئیرمین ڈاکٹر عبدالرحمٰن صدیقی، ق لیگ جاپان کے رہنما کاظم رضا، عوامی نیشنل پارٹی جاپان کے رہنما زاہد خان، نوجوان صحافتی شخصیت صہیم عباسی، آصف قمر، عمیرصدیقی محمد انیس عارف انصاری، حاجی محمد سلیم، پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے صدرشیخ ذوالفقار علی، امیر اہلسنت جماعت جاپان مولانا عبدلمجید مغل، اسلامک سرکلر آف جاپان کے سر گرم رکن اعجاز احمد، سنئیر پاکستانی باباے تھویاما لالہ محمد رفاقت خان، ن لیگ یوتھ ونگ جاپان کے صدر ملک ارشد اعوان، پنجابی کے مشہور شاعر فودا عامر، سنئیر شخصیات، عامر عالم عایش، محمود احمد، جاپانی مسلم، محمد یونس، ملک احسان، ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری آصف محمود، سائیں سلیم شیرو، قمر سوزوکی، مرزا حسن بیگ، محمد انور کے علاوہ کثیر تعداد نے شرکت کی۔