برطانیہ: کورونا کیسز کے سبب کرسمس تقریبات کی منسوخی کا خدشہ

October 31, 2020

برطانیہ میں ماہرین نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ ریسٹورنٹس کو ایک ماہ کے لیے بند نہ کیا گیا تو کورونا کی وبا کے سبب کرسمس کی تقریبات منسوخ کرنا پڑجائیں گی۔

کورونا کی دوسری لہر سے برطانیہ میں 85 ہزار اموات کا خدشہ ہے۔ جمعہ کو برطانیہ میں کورونا سے مزید 274 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ساڑھے چوبیس ہزار کیسز سامنے آئے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میںکورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 9 لاکھ 89 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جبکہ موذی مرض کے باعث 46 ہزار 229 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔