سارا پاکستان ترکی کے لوگوں کے لئے دعائیں کررہا ہے، علی زیدی

October 31, 2020

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر علی زیدی نے ترکی میں زلزلے کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سارا پاکستان ترکی کے لوگوں کے لئے دعائیں کر رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی زیدی نے پیغام میں لکھا کہ ترکی میں بسنے والے اپنے بہن بھائیوں کے لئے دعاگو ہوں۔ آپ لوگ مضبوط رہیں۔

گزشتہ روز ترکی کے مغربی شہر ازمیر میں 7.0 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 15ہوگئی ہےجبکہ 500 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ زلزلے کے باعث کئی عمارتوںکے گرنے کی وجہ سے جانی نقصان میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔