درآمدی چینی کا دوسرا جہاز کراچی پہنچ گیا

October 31, 2020


درآمدی چینی کا دوسرا جہاز 52200 ٹن چینی لے کر کراچی پہنچ گیا ہے جبکہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان 77200 ٹن چینی درآمد کرچکی ہے۔

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر ریاض میمن نے بتایا کہ پہلے جہاز سے 3500 میٹرک ٹن چینی ڈسچارج کی جاچکی ہے۔

ڈاکٹر ریاض میمن نے بتایا کہ درآمدی چینی مارکیٹ سے کم ریٹ میں فروخت کی جائے گی اور سپلائی سے مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں کم ہوں گی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ چینی کے علاوہ ٹی سی پی کے گندم کے 4 جہاز بھی کراچی پہنچ گئے ہیں۔