• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت کے فیصلے کے تحت ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے درآمد کی جانے والی 25 ہزار میٹرک ٹن چینی کی کھیپ پورٹ قاسم پہنچ گئی۔ ٹی سی پی کے ترجمان کے مطابق 25 ہزار 250 ٹن چینی لے کر آنے والا بحری جہاز INCE EVRENYE پورٹ قاسم پر 28 اکتوبر کو لنگر انداز ہوگیا، وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کی ہدایت پر یہ کھیپ بندرگاہ سے ہی براہ راست پنجاب فوڈ ڈپارٹمنٹ کے سپرد کردی جائیگی۔

تازہ ترین