بھارتی میڈیا کی ایما پر غداری سرٹیفکیٹ بانٹنا بند کیے جائیں، ن لیگ

October 31, 2020

اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کرائے کے ترجمان بھارتی میڈیا کی ایما پر غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنا بند کردیں۔

وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب، عوام ووٹ چوری، پارلیمان لاک ڈاؤن کیخلاف انقلابی بن چکے۔


انہوں نے کہا کہ شبلی فراز نے انقلاب دیکھنا ہے تو سبزی، دوائی اور کریانے کی دکان پر جاکر دیکھ لیں۔

ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ کرائے کے ترجمانوں نے انقلاب دیکھنا ہے تو بازاروں میں جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تباہ معیشت، ناکام خارجہ پالیسی، سقوط کشمیر کے خلاف عوام انقلاب لا رہی ہے۔