ایک چھوٹی سی تبدیلی سے اپنے موبائل کو آئی فون 12 بنائیں

October 31, 2020

اگر آپ اپنے پرانے موبائل فون کو دیکھ دیکھ کر تنگ آچکے ہیں اور اس وقت نیا موبائل فون نہیں خرید سکتے تو آپ بس چھوٹی سی تبدیلی سے اپنے موبائل فون کو آئی فون 12 بناسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایپل نے اپنا نیا موبائل فون آئی فون 12 لاؤنچ کرنے کا اعلان تو کردیا ہے تاہم یہ اب تک مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش نہیں کیا گیا۔

علم میں رہے کہ آئی فون 12 کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے اکثر لوگ اسے خرید نہیں سکیں گے تاہم وہ بھی اپنے اندر اس فون کی خریداری کی خواہش رکھتے ہیں۔

نئے آئی فون کے اعلان کے بعد چینی میڈیا میں آئی فون کی ایسیسریز سے متعلق خبریں گردش کر رہیں جن میں ایک موبائل کور کا بھی ذکر ہے جو پرانے آئی فون کو آئی فون 12 میں تبدیل کردے گا۔

چینی صوبے شینزین کے شہر ہوچینگ بئی کی ایک مارکیٹ میں موبائل فون کے کیسز فروخت کے لیے پیش کر دیے گئے ہیں۔

یہ کیسز مارکیٹ میں 52 امریکی ڈالر سے لے کر 67 ڈالر تک فروخت ہورہے ہیں جنھیں پرانے موبائل پر لگانے کے بعد ہینڈ سیٹ بالکل نئے دکھائے دینے لگتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق موبائل فون کے اوپر سے اس کا پرانا کیس اتار کر اس پر نیا کیس چڑھایا جاتا ہے جو نہ صرف موبائل فون کے لیے اس کا حفاظتی کور بھی بن جاتا ہے بلکہ یہ آئی فون 12 کی طرح دکھائی دینے لگتا ہے۔

واضح رہے کہ نئی ٹیکنالوجی کا کوئی مقابلہ نہیں، اور یہ کور صرف موبائل فون کی ڈیکوریشن کے حساب سے بنایا گیا ہے، اسے لگانے سے پرانے موبائل فون میں اس کی کارکردگی کے اعتبار سے کسی طرح کی تبدیلی رونما نہیں ہوتی۔