• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی فون 12 پرو میکس اور منی منظر عام پر آگئے

معروف ٹیکنالوجیکل کمپنی ایپل کے آئی فون 12 اور اس کے دیگر ورژنز سامنے آگئے جس میں کمپنی نے اس میں بہترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔

غیر ملکی ویب سائٹ پر شائع رپورٹ کے مطابق کمپنی نے کورونا وائرس کے باعث لگائے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے تاخیر کے بعد سال 2020 کے اپنے نئے فونز متعارف کروادیے۔

ان نئے فونز میں آئی فون 12 منی، آئی فون 12، آئی فون 12 پرو اور آئی فون 12 پرو میکس شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی فون 12 منی شاید ایک عام آدمی خرید سکے لیکن آئی فون 12 پرو میکس بہت ہی مہنگے ہیں۔

ایپل کی اپنی ویب سائٹ پر آئی فون 12 موبائل فون کی قیمت ٹریڈ سے قبل 799 امریکی ڈالر بتائی جارہی ہے جبکہ آئی فون 12 منی کی قیمت 699 امریکی ڈالر بتائی جارہی ہے۔

ان نئے موبائل فونز میں سپر ریٹینا ایکس ڈی آر ڈسلپے اور ہائی ڈائنمک رینج (ایچ ڈی آر) کو شامل کیا گیا ہے۔

اس ڈسلپے کے بارے میں ایپل کا دعویٰ ہے کہ یہ اب تک کے اسمارٹ فونز میں سب سے بہترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔

آئی فون 12 منی اور میکس پرو دونوں میں ہی ایپل کا سب سے بہترین پروسیسر اے 14 منی استعمال کیا گیا ہے۔

اس پروسیسر چپ کے بارے میں بھی ایپل کا دعویٰ ہے کہ یہ اب تک موبائل اسمارٹ فون میں استعمال ہونے والی سب سے بہترین چپ ہے۔

اپنے نئے موبائل فونز کو ایپل نے فائیو جی ٹیکنالوجی سے لیس کیا ہے اور اب یہ موبائل فونز  5G انٹرنیٹ سروس چلانے کے بھی قابل ہیں۔

ان نئے موبائل فونز کے فرنٹ کیمرہ سے بھی ایچ ڈی آر خصوصیت کی تصویر کھینچی جاسکتی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ان موبائل فونز میں سیرامِک شیلڈ کا بھی استعمال کیا گیا ہے جو اس موبائل فون کی اسکرین کو نہ صرف مضبوط بنادیتا ہے بلکہ ہاتھ سے زمین پر گر کرکے خراب ہونے سے بھی محفوظ بنادیتا ہے۔

آئی فون کے نئے موبائل فونز آئی پی 68 ریٹڈ ہیں، جس کا مطلب ہے کہ یہ 6 میٹر تک پانی میں 30 منٹ بغیر نقصان پہنچے رہ سکتا ہے۔

کمپنی نے اپنے نئے تمام موبائل فونز میں میگ سیف ایسیسریز کا استعمال کیا ہے جبکہ چارجنگ کرنے کی خاطر موبائل فونز کے لیے وائر لیس چارجر بنایا گیا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ میگ سیف نے وائرلیس چارجر کی خصوصیات میں مزید اضافہ کیا ہے، جبکہ اس نے اپنی ایسیسریز میں مقناطیسی بنیاد کا استعمال کیا ہے تاکہ انھیں موبائل فون سے جوڑا جاسکے۔

تازہ ترین