کوروناکےامریکامیں94ہزارنئے مریض،کیسز 90لاکھ سےمتجاوز

November 01, 2020

کورونا کے دنیا میں مجموعی کیسز بڑھ کر 4کروڑ 56لاکھ سے زائد ہوگئے

پیرس(اے ایف پی) کورونا وائرس کے امریکا میں 94ہزار نئے مریض، کیسز 90لاکھ سے تجاوز کر گئے۔

ترک صدر کے ترجمان اور وزیرِ داخلہ میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، برطانیہ میں کورونا کیسز 10 لاکھ سے بڑھ گئے، آسٹریا میں کرفیو، یونان میں جزوی لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق دنیا بھر میں کورونا سے 11لاکھ 89ہزار سے زائد مریض زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ مجموعی کیسز بڑھ کر 4کروڑ 56لاکھ سے زائد جن میں سے 3کروڑ 4لاکھ 25ہزار مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں 7ہزار 365 نئی اموات دیکھی گئیں جبکہ 5 لاکھ 60 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

سب سے زیادہ اموات امریکا میں 919، بھارت میں551اور فرانس میں 545 دیکھی گئیں۔

امریکا میں 94ہزار مزید کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 90 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

لاطینی امریکا اور کیریبئن میں اموات 4 لاکھ سے بڑھ گئی ہیں۔

بلجیئم نے لاک ڈاؤن پابندیوں میں سختی کر دی، یورپ میں کیسز ایک کروڑ سے تجاوز کر گئے جبکہ اب تک 2 لاکھ 75 ہزار اموات سامنے آچکی ہیں۔