ایرانی ہیکرز نے کامیابی سے ووٹرز کی معلومات چرائیں،امریکی حکام کی تصدیق

November 01, 2020

واشنگٹن(جنگ نیوز )امریکہ میں تین نومبر کو صدارتی انتخابات سے چند دن پہلے امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ووٹرز کو بذریعہ ای میلز خوفزدہ کرنے کے لیے ایران نے معلومات امریکی ریاست کے ووٹرز رجسٹریشن ڈیٹا بیس سے حاصل کی ہیں۔

ای میلز کے مواد میں ووٹرز کو دھمکی دی گئی تھی کہ وہ انتخابات والے دن صدر ٹرمپ کو ووٹ دیں ورنہ نتائج کے لیے تیار رہیں۔

جمعے کو رات گئے امریکی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) اور سائبر سیکیورٹی اینڈ انفرا اسٹرکچر ایجنسی (سی آئی ایس اے) نے امریکی انتخابات کی سیکیورٹی سے متعلق خبردار کیا ہے کہ ایرانی ہیکرز کی طرف سے متعدد امریکی ریاستوں کی ویب سائٹس کو نشانہ بنایا گیا۔