سیاست میں مداخلت نہ کی جائے، مولانا فضل الرحمٰن

November 01, 2020


لاہور ( ٹی وی رپورٹ، ایجنسیاں )پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سیاست میں مداخلت نہ کی جائے، یہ حکومت اپنی حماقتوں کی وجہ سے جانی جاتی ہے، پوری کابینہ احمقوں کا مربہ ہے، ایاز صادق نے ذمہ دارانہ اور سنجیدہ بات کی، انکے بیان پر پیالی میں طوفان لانے کی کوشش کی گئی، اور انکے بیان کے جواب میں پلوامہ کا ذکر کیا گیا جو نااہلی اور نالائقی کی انتہا ہے۔ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قیامت کا وقت ہے مسلم لیگ بھی آج غدار ٹھہری، ہمیں کسی سے محب الوطنی کی سند نہیں چاہیے، آئین میں ہر ادارے کا کردار متعین ہے، کوئی خود کو ملک کا مالک نہ سمجھے، کوئی بھی تنقید سے بالاتر نہیں ہے۔