مذہبی منافرت نہ پھیلائی جائے،ڈاکٹرزکریاذاکر کا یورپین یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کوخط

November 01, 2020

لاہور(خصوصی رپوٹر) اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے گستاخانہ خاکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے جرمن اور فرانسیسی یونیورسٹیوں کے سربراہان کو ایک مراسلہ لکھا جس میں انہوں نے اس بات پہ زور دیا کہ آزادی اظہار رائے کے نام پر مذہنی منافرت نہ پھیلائی جائے بلکہ عوام کو اس کے بھیانک نتائج پہ آگہی دی جائے۔