ویانا، یہودیوں کی عبادت گاہ کے قریب فائرنگ متعدد زخمی، ایک حملہ آور ہلاک

November 03, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں یہودی کی عبادت گاہ (معبد) کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔آسٹریائی وزیر داخلہ کے مطابق ویانا پولیس کی کارروائی کے نتیجے میں ایک حملہ آور ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ایک شخص نے خود کش حملہ بھی کیا۔