ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، ایک شہری زخمی

November 03, 2020

بھاتی فوج نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی پر باغ سر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ سے 45 سالہ شہری زخمی ہوا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ پاک فوج نے دشمن کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا اور ان پوسٹس کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں سے فائرنگ ہورہی تھی۔