پاکستان میں خدمات انجام دینا بڑے اعزاز کی بات ہے، چینی سفیر

November 04, 2020

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دینا میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔ یہ بات پاکستان میں چین کے نئے سفیر نونگ رونگ نے اپنا سفارتی منصب سنبھالنے کے بعد اپنے ٹوئٹر اکائونٹ سے پہلا ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے آغاز پر ’’السلام علیکم آئرن برادر‘‘ بھی لکھا۔