پریس کانفرنس میں توہین عدالت نہیں کی ، فردوس عاشق اعوان

November 05, 2020

کراچی (جنگ نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی پریس کانفرنس میں توہین عدالت نہیں کی ، فردوس عاشق اعوان کے مطابق وہ اس طرح کے اقدام کا سوچ بھی نہیں سکتیں ، صوبائی وزیر اطلاعات کے قریبی ذرائع کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے وضاحت کی کہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے ایسے کوئی الفاظ استعمال نہیں کئے جو توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہوں ، انہوں نے واضح کیا کہ میں ہمیشہ عدالتوں کا احترام کرتی ہوں اور کرتی رہوں گی، عدلیہ نے ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیا ہے اور جمہوری لوگ کبھی عدالتوں کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتے ۔