گلگت بلتستان کے عوام نے بھی اپوزیشن کا کھوکھلا بیانیہ رد کر دیا، شبلی فراز

November 06, 2020

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے بھی اپوزیشن کا کھوکھلا بیانیہ رد کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نےکہا کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے جلسے اور عوامی پذیرائی عمران خان کی قیادت پر اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے جلسےاور عوامی پذیرائی انتخابی فتح کی نوید ہیں۔

سینیٹر شبلی فراز نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کو ترقی کے قومی دھارے میں شامل کرنا وزیر اعظم عمران خان کا وژن اور وعدہ ہے۔