میگھن اور ہیری کی مقبولیت سے متعلق حیرت انگیز انکشاف

November 06, 2020

میجسٹی میگزین کی ایڈیٹر انگریڈ سیوارڈ نے انکشاف کیا ہے کہ میگھن مارکل اور پرنس ہیری کے شاہی خاندان سے الگ ہونے کے بعد ان کے میگزین پر شاہی جوڑے کی کوریج متاثر ہوئی ہے۔

انگریڈ سیوارڈ کا کہنا ہے کہ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہم نے کچھ عرصے قبل پرنس ہیری اور میگھن کو کور کرنا بند کیا۔ لیکن اس کے باوجود فروخت میں کمی رہی۔

ایکسپریس یو کے نے خاتون ایڈیٹر کے حوالے سے بتایا کہ سرورق پر ان کی تصویر لگانے سے تو بالکل سیل نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیلو میگزین نے بھی بالکل یہی بات بتائی تھی، کیونکہ انھوں نے کچھ خوبصورت تصاویر لگائی تھیں۔

برٹش ٹیبلوئیڈز نے دعویٰ کیا ہے کہ پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی شہرت اس وقت سے بہت کم ہوگئی ہے جب سے دونوں نے شاہی خاندان کے سینئر رکن کی حیثیت سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔

اس جوڑے کی جانب سے حال ہی میں نیٹ فلیکس سے کروڑوں ڈالر کے معاہدے پر بھی برطانیہ میں کافی غم وغصہ تھا، جبکہ امریکی انتخابات پر تبصرے سے بعض امریکی بھی ان سے ناراض ہیں۔