نواز شریف کے والد کی چھوٹی سی دکان تھی آج وہ امیر بن گئے، علی امین گنڈاپور

November 07, 2020


وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے والد کی چھوٹی سی دکان تھی آج وہ امیر آدمی بن گئے ہیں، بیٹی کہتی ہے والد پر ترس کھائیں، لیکن ہم سزا دیں گے۔

علی امین گنڈا پور نے شگر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی دولت لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ن لیگ اور پی پی نے عوام کو دھوکا دیا ہے، گلگت بلتستان کی ترقی عمران خان کا وژن ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ صوبہ دینے کے لیے تاخیری حربے کرتے رہے، گلگت بلتستان صوبہ بن نہیں رہا، بن گیا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آپ سے وعدہ کیا تھا اسپتال بناؤں گا، اس کا کام شروع ہوگیا ہے۔