ایک تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی

November 07, 2020

ملک میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

گذشتہ دو روز کے دوران ایک تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 2400 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قدر 700 روپے کم ہوگئی ہے، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 1 لاکھ 15 ہزار 300 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 600 روپے کم ہوکر 98 ہزار 851 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 6 ڈالر کم ہوکر 1952 ڈالر فی اونس ہے۔