وزیر اعظم عمران خان کی ہر بات دھوکا ہے، بلاول بھٹو زرداری

November 07, 2020

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہر بات دھوکا ہے، وہ جو بھی وعدہ کرتے ہیں، وہ یوٹرن نکلتا ہے۔

چلاس میں جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ کسی طرح بی بی کے بیٹے کو گلگت بلتستان سے نکالا جائے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سب کو پتا ہونا چاہیے کہ ہم کہیں نہیں جا رہے۔ اگر ہمیں نکالنا ہے تو گرفتار کرنا پڑے گا۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ عمران خان نے اپنا وزیر گلگت بلتستان بھیجا ہے جو جھوٹے وعدے کررہا ہے لیکن گلگت بلتستان کے عوام اس قسم کے پتلی تماشے پسند نہیں کرتے۔