اقبال ڈے پر تعطیل نہیں ہوگی، محکمہ تعلیم سندھ

November 09, 2020


آج سندھ بھر میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ اقبال ڈے پر تعطیل نہیں ہوگی۔

یوم اقبال پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صرف سیالکوٹ میں آج مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے۔