بہاولپور، 10 روز قبل پسند کی شادی کرنے والی لڑکی قتل

November 10, 2020

بہاولپور کی بسم اللّہ کالونی میں 10 دن قبل پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو زہر دے کر قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق لڑکی کے اہلخانہ نے الزام لگایا ہے کہ لڑکی کو اس کے شوہر نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر زہر دے کر قتل کیا ہے۔

بہاولپور کی مقامی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ لڑکی کے شوہر سمیت 3 افراد کے خلاف درج کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔