پشاور: کورونا وائرس سے میڈیکل کے طالب علم کا انتقال

November 10, 2020

پشاور میں کورونا وائرس سے خیبر میڈیکل کالج کا طالب علم جان کی بازی ہار گیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث انتقال کرنے والا 21 سالہ عدنان حلیم خیبر میڈیکل کالج میں تھرڈ ائیر کا طالب علم تھا۔

ضلع سوات سے تعلق رکھنے والے عدنان کو کل تشویشناک حالت میں خیبر ٹیچنگ اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق میڈیکل کے طالب علم کی حالت نہ سنبھلنے پر اسے آئی سی یو میں شفٹ کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

اسپتال حکام کے مطابق جان کی بازی ہارنے والے عدنان حلیم کو کورونا وائرس کے ساتھ دیگر بیماریاں بھی لاحق تھیں۔