لاہور: ای چالان بذریعہ SMS بھیجنے کا آغاز

November 11, 2020

لاہور میں سیف سٹیز اتھارٹی نے ای چالان نادہندگان کو ایس ایم ایس کے ذریعے بھیجنے کا آغاز کر دیا ہے۔

سیف سٹیزاتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ایکسائز ریکارڈ میں موجود موبائل نمبر پر گاڑی کے مالک کو ای چالان کا میسج بھیجا جائے گا۔

سیف سٹیز اتھارٹی کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں 5 یا 5 سے زائد ای چالان نادہندہ گاڑی مالکان کو میسیج کے ذریعے بھیجے جا رہے ہیں۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایک ای چالان کا ایس ایم ایس بھی موصول ہو گا۔