• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: ای چالان نا دہندگان کی سواریاں بند کرنے کا فیصلہ

لاہور میں سیف سٹی حکام نے الیکٹرانک چالان کے نا دہندگان کی سواریاں بندکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان سیف سٹی کے مطابق شہر میں ناکے لگا کر نادہندگان کی سواریاں روکی جائیں گی۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے نادہندگان کا ڈیٹا بھی تیارکرلیا، سیف سٹی کیمروں سے نادہندہ گاڑیوں اور موٹر بائیکس کی نشاندہی کی جائے گی۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ای۔چالان کی ادائیگی تک نادہندہ گاڑیاں اور بائیکس بند کر دی جائیں گی لہٰذا شہری کسی بھی زحمت سے بچنے کے لئے ای۔چالان کی فوری ادائیگی یقینی بنائیں۔

تازہ ترین