آل پاکستان مسلم لیگ سے انتخابی نشان واپس لے لیا گیا

November 11, 2020

الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ کے پارٹی عہدوں میں تضاد کے معاملے پر آل پاکستان مسلم لیگ سے انتخابی نشان واپس لے لیا۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے تین رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، الیکشن ایکٹ آرٹیکل (4) 215 کے تحت آل پاکستان مسلم لیگ انتخابی نشان کے لیے نا اہل قرار دے دی گئی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ الیکشن قوانین کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کرانےمیں ناکام رہی ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ نےالیکشن کمیشن میں پارٹی عہدیداروں کی فہرست نہیں دی، اس کے علاوہ انٹرا پارٹی الیکشن پرپارٹی سربراہ کا دستخط شدہ سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن کو نہیں دیا گیا۔