پی آئی اے کے ساڑھے تین ہزار ملازمین کو گھر بھیجنے کا پلان

November 12, 2020

اسلام آباد(جنگ نیوز)پی آئی اے کے ساڑھے تین ہزار ملازمین کو گھر بھیجنے کا پلان بنا لیا گیا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے اخراجات کی منظوری دے گی۔

دستاویز کے مطابق پی آئی اے ملازمین کو گھر بھیجنے کے لئے والنٹری سیپریشن اسکیم تیار کی گئی ہے، پی آئی اے نے اسکیم کی مد میں حکومت سے 12 ارب 87 کروڑ روپے مانگ لیے۔

وی ایس ایس اسکیم کے تحت فارغ ملازمین کو ادائیگیاں اڑھائی سال میں کی جائیں گی۔

والنٹری سیپریشن اسکیم کے تحت ادارے سے افرادی قوت کا بوجھ کم ہوگا۔