حکومت آئینی مدت سے ایک دن بھی پہلےجانےوالی نہیں، چوہدری سرور

November 12, 2020


گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ آئینی مدت پوری ہونے سے ایک دن بھی پہلے حکومت جانے والی نہیں ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے اراکین پارلیمنٹ نے ملاقات کی،ایم این اے صداقت عباسی، ایم اے این فیض اللّٰہ اور دیگر ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔

دوران ملاقات چوہدری محمد سرور نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات کی خواہش رکھنے والے 2023 تک صبر کر یں، وزیراعظم عمران خان بلیک میل ہونے والا نہیں بلکہ ڈٹ جانے والا لیڈر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اورعمران خان بطور وزیر اعظم اپنی آئینی مدت پوری کریں گے اور ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو ناکام بنائیں گے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ حکومتی ایجنڈا عام آدمی کو مضبوط بنانا اور ان کوہر شعبے میں ریلیف دینا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو قوم معاف نہیں کر ے گی۔