گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ نیب کسی کو بلاتی ہے تو مطلب یہ ہے کہ وہ قصوروار ہے، اپوزیشن کے خلاف نیب کے کیسز ہم سے پہلے کے ہیں، ہم پر سیاسی انتقامی کارروائیوں کا الزام غلط ہے۔
گورنر پنجاب اور وزیر جنگلات سبطین خان نے ملک کی سب سے بڑی شجر کاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے جلو پارک میں پودا لگادیا۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ اب تک 5 کروڑ پودے لگائے جاچکے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ نیب کسی کو بلاتی ہے تو مطلب یہ ہے کہ وہ قصوروار ہے، وزیر جنگلات سبطین خان نے نیب کا خوش دلی سے سامناکیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے خلاف نیب کے کیسز ہم سے پہلے کے ہیں، ہم پر سیاسی انتقامی کارروائیوں کا الزام غلط ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ چوہدری برادران سے دیرینہ تعلقات ہیں، کوئی غلط فہمی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، سعودی عرب ہمارے لیے بہت اہم ہے۔