مریم نواز نے اپنے بیانیے پر پول والٹ کی جمپ لگائی ہے، شیخ رشید

November 12, 2020

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اپنے بیانیے سے پلٹ رہی ہیں۔

شیخ رشید احمد نے جیو نیوز سے گفتگو میں مریم نواز کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز نے اپنے بیانیے پر پول والٹ کی جمپ لگائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم کی طرف سے متعدد بار جنرلز کے براہ راست نام لینے کے بعد اب مذاکرات کی بات کرنا منہ کے بل گرنے کے برابر ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ فوج اور اداروں کے پاس ن لیگ کی سیاست پر لکیر کھنچ چکی ہے۔