جی بی کے 89 فیصد عوام ووٹ ڈالنے کو تیار، سروے

November 12, 2020

گلگت بلتستان کے انتخابات کے لیے جہاں سیاسی گہما گہمی جاری ہے وہیں عوام میں بھی اس کا جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

اس حوالے سے گیلپ پاکستان اور پلس کنسلٹنٹ سرویز میں عوام نے اپنی رائے کا اظہار کردیا۔

گیلپ سروے میں ہر 10 میں سے 9 یعنی 9 فیصد نے ووٹ ڈالنے کا کہا جبکہ 3 فیصد نے کہا کہ وہ انتخابات میں ووٹ نہیں ڈالیں گے۔

دوسری جانب پلس سروے میں 89 فیصد نے کہا کہ وہ ووٹ ڈالیں گے، جبکہ دو فیصد نے ووٹ نہ ڈالنے کا کہا۔

گیلپ سروے میں 60 فیصد افراد کو انتخابات شفاف ہونے کی امید ہے جبکہ 12 فیصد نے دھاندلی کے خدشے کا اظہار کیا۔

پلس سروے میں 29 فیصد افراد نے کہا کہ انتخابات شفاف ہوں گے جبکہ 20 فیصد نے ان میں دھاندلی کے خدشات کا اظہار کیا۔