امارات، اسرائیل میں انسداد جرائم اور سکیورٹی سے متعلق مشترکہ ٹیم بنانے پر اتفاق

November 13, 2020

ابوظبی (جنگ نیوز )متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے وزرا داخلہ نے انسداد جرائم کے پروگراموں اور سیفٹی خدمات وضع کرنے کی غرض سے ایک مشترکہ ٹیم کی تشکیل سے اتفاق کیا ہے۔اماراتی میڈیا کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیرداخلہ الشیخ سیف بن زید آل نہیان نے اپنے اسرائیلی ہم منصب امیر اوہانا سے ایک ورچوئل اجلاس میں بین الاقوامی جرائم سے نمٹنے کے لیے مشترکہ منصوبوں اور پروگراموں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔