ایران نے 4 پاکستانی کشتیوں کو پکڑلیا

November 15, 2020

ایران نے بحری حدود کی خلاف ورزی پر 4 پاکستانی کشتیوں کو پکڑ کر عملے کو حراست میں لے لیا۔

سیستان بلوچستان فشریز ڈپارٹمنٹ کے کمانڈر نجف سفاری کے مطابق ایران کی بحری حدود میں آنے والی 4 پاکستانی کشتیوں کو پکڑا ہے اور ان پر موجود عملے کے 20 افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

کمانڈر نجف سفاری کا کہنا ہے کہ کشتیوں پر موجود پاکستانی عملے کے افراد کو قانونی کارروائی کے لیے عدالتی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔