کورونا ویکیسن تیار ہوگئی، زندگی اگلے موسمِ سرما تک معمول پر آجائے گی

November 15, 2020

کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے والی کمپنی کے مالک کا دعویٰ ہے کہ کورونا وائرس کی ویکیسن تیار ہوگئی ہے، زندگی اگلے موسمِ سرما تک معمول پر آجائے گی۔

کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے والی کمپنی کے بانی نے کہا کہ بیماری کے خلاف ویکسین کا موثر استعمال 2021 کے موسم گرما سے شروع ہوگا۔

انہوںنے کہا کہ ویکسین کے بعد لوگوں کے درمیان وائرس کی منتقلی کا خطرہ کم ہوجائے گا، انہیں امید ہے کہ وائرس کی ایک سے دوسرے کو منتقلی اب سے آدھی رہ جائے گی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی ویکیسن کے نوّے فیصد سے زیادہ ٹرائل کامیاب رہے ہیں، اس ویکسین کو چھ ملکوں میں 43 ہزار افراد پر آزمایا گیا۔

برطانیہ ویکسین کی تین کروڑ خوراک کا آرڈر دے چکا ہے، جبکہ اس سال کے آخر تک مزید ایک کروڑ آرڈر متوقع ہیں۔