سمندری حدود کی خلاف ورزی ایران نے 4 پاکستانی کشتیوں کو پکڑلیا

November 16, 2020

تہران(صباح نیوز)ایران نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 4پاکستانی کشتیوں کو پکڑ کر عملے کو 20افراد کوحراست میں لے لیا۔سیستان بلوچستان فشریز ڈپارٹمنٹ کے کمانڈر نجف سفاری کے مطابق ایران کی بحری حدود میں آنے والی 4 پاکستانی کشتیوں کو پکڑا ہے اور ان پر موجود عملے کے 20افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔کمانڈر نجف سفاری کا کہنا ہے کہ کشتیوں پر موجود پاکستانی عملے کے افراد کو قانونی کارروائی کے لیے عدالتی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔