وزیراعظم عمران خان کا گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج پر اظہار اطمینان، ذرائع

November 16, 2020

وزیر اعظم عمران خان نے نے گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج پر اظہار اطمینان کیا ہے۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میںن لیگ کے ایم این اے عبدالغفار ڈوگر کی گرفتاری اور رہائی کا ذکر کیا گیا، جبکہ گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج پر اظہار اطمینان کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں احتساب کے موجودہ نظام پر تحفظات کا اظہار کیا گیا، جبکہ ن لیگ کے ایم این اے عبدالغفار ڈوگر کی گرفتاری اور رہائی کامعاملہ بھی زیر بحث آیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میںزین قریشی نے کہا کہ عبدالغفار ڈوگر کو گرفتار کیا گیا اور ساتھ ہی رہائی بھی مل گئی، عبدالغفار ڈوگر کو نا صرف رہائی ملی بلکہ کیس ہی ختم کردیا گیا۔

زین قریشی نے کہا کہ یہ کیسا احتساب ہے، اپوزیشن کو خوامخواہ سیاسی شہید بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اجلاس میںرائے دی گئی کہ عبدالغفار ڈوگر پر کمزور کیس بنا، اپوزیشن اب ملتان جلسے کے تناظر میں اسے کیش کروارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی ترجمانوں نے وزیر اعظم عمران خان کو گلگت بلتستان میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان کےانتخابات میں حکومت کا بیانیہ کامیاب رہا، گلگت بلتستان کےعوام نے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کا ٹولہ اپنا منجن گلگت بلتستان میں بیچنے میں ناکام ہوگیا ہے، جبکہ گلگت بلتستان کےعوام نے اپوزیشن کا بیانیہ مسترد کردیا ہے۔