شہری کی فائرنگ سے زخمی ڈاکو اسپتال سے گرفتار

November 17, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملیر البدر سوسائٹی میں دو ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ اس دوران ایک شہری نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈکیت ایاز حسین زخمی ہوگیا جسے اسکا ساتھی لے کر فرار ہوگیا تھا، پولیس کی جانب سے مدعی کی شناخت کرنے پر ملزم کو اسپتال سے گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے موقع واردات سے ملنے والی موٹرسائیکل کو تحویل میں لے لیا ہے۔