کورونا: پارلیمانی اور سینیٹ کمیٹیوں کے تمام اجلاس معطل کرنے کا حکم

November 17, 2020

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) کورونا پھیلاؤ کے پیش نظر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پارلیمانی اور سینٹ قائمہ کمیٹیوں کے تمام اجلاس معطل کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ۔سینٹ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس 9 نومبر تک موخر کئے گئے تھے۔ تاہم کرونا پھیلائو کے خدشات کی وجہ سے پارلیمنٹ ہائوس میں لوگوں کی آمد و رفت کو مزید محدود کر دیا گیا ہے ۔ صرف ضروری سٹاف خدمات انجام دے گا۔