رمضان شوگر ملز ریفرنس، حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

November 17, 2020


لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔

فاضل جج کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت ڈیوٹی جج نے کی۔

ڈیوٹی جج اسد علی نے رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم دسمبر تک توسیع کر دی۔

عدالت نے ہوم سیکریٹری اور ایس پی ہیڈ کوارٹررز کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا۔

جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کے بعد جیل حکام حمزہ شہباز کو لے کر واپس روانہ ہو گئے۔