لاہور (اے پی پی) لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت آج بروز منگل کو ہوگی۔احتساب عدالت کے جج امجد نذیر کیس کی سماعت کرینگے۔جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر حمزہ شہباز کو سینٹرل جیل کوٹ لکھپت سے سخت سکیورٹی حصار میں عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گاجبکہ احتساب عدالت نے اس کیس میں شہباز شریف کو حاضری سے استثنیٰ دے رکھا ہے، انکی جگہ انکے نمائندہ وکیل حاضری دیں گے۔