وفاقی کابینہ کے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اہم فیصلے

November 17, 2020


وفاقی کابینہ نے کورونا وائرس سے بچاؤ اور وبائی مرض کی روک تھام کے لیے اہم فیصلے کرلیے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہونےو الے کابینہ اجلاس میں پاکستان میڈیکل اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں کورونا وائرس سے بچاؤ اور روک تھام کے لیے اشیا کی درآمد پر عائد ڈیوٹی اور ٹیکس معاف کرنے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں نیشنل میڈیکل ڈینٹل بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی اور وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کی بھی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے آن لائن ویزا سہولت کو مزید 16 ممالک تک بڑھانے کی بھی منظوری دی۔